Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Friday, May 20, 2011

اب لوٹ آؤ دوست


اب تو لوٹ آؤ دوست
اے دوست میں اب بھی تیرا منتظر ہوں
اپنی خاکِ رہ سے پوچھ میں اسے ذرا ذرا ازبر ہوں
کتنی راتیں بیت گئی
تجھے سوچتے سوچتے
ترے خواب دیکھتے دیکھتے
تجھے ڈھونڈ تے ڈھونڈتے
تو نے پوچھا ہے فلک پہ چمکتے تاروں سے
کس شام مری پلکوں پہ ستارے نہیں سجے
چاند سے پوچھنا،
کہ اس کے ساتھ جاگ جاگ کے
ویراں ہوچکا میں
میرے جذبات دھول ہو چکے
میرے خواب اجڑ چکے
کتنی شامیں میں نے ہاتھ کی انگلی سے
تیرا نام آسماں پہ لکھنے گزاری ہیں
ان ہواؤں سے پوچھنا
کس حوصلے سے میں نے
اس آنکھوں کے سمندر کو تھام رکھا ہے
کتنے موسم مرے آنگن میں اکیلے اترے
اور تیرا پوچھتے پوچھتے گزر گئے
کتنے جگنو تجھے دیکھنے کو میری چھت پہ ٹھہرے ہوئے ہیں
کتنی تتلیاں تیری رہ میں
اپنے پروں کی چمک سجائے کھڑی ہیں
اور میں !
کتنے دنوں سے اکیلا اور اداس ہوں
اب تو لوٹ آؤ دوست
میں اب بھی تیرا منتظر ہوں