Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!
Wednesday, December 22, 2010
ٹھان
جو تم نے ٹھان ہي لي ہے ہمارے دل سے نکلو گے تو اتنا جان لو پيارے سمندر سامنے ہوگا اگر ساحل سے نکلو گے ستارے جن کي آنکھوں نے ہميں اک ساتھ ديکھا تھا گواہي دينے آئيں گے پرانےکاغذوں کي بالکوني سے بہت لفظ جھانکيں گے تمہيں واپس بلائيں گے کئي وعدے فسادي قرض خواہوں کي طرح رستے ميں روکيں گے تمھيں دامن سے پکڑیں گے تمہاري جان کھائيں گے چھپا کر کس طرح چہرہ بھري محفل سے نکلو گے ذرا پھر سوچ لو جاناں نکل تو جائو گے شايد مگر مشکل سے نکلو گے