Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Wednesday, December 22, 2010

مجھ کو

جلا کے تُو بھی اگر آسرا نہ دے مجھ کو
یہ خوف ہے کہ ہَوا پھر بجھا نہ دے مجھ کو


میں اِس خیال سے مُڑ مُڑ کے دیکھتا ہُوں اُسے
بچھڑ کے بھی وہ کہیں پھر صدا نہ دے مجھ کو


فضائے دشت ‘اگر اب میں گھر کو یاد کروں
وہ خاک اُڑے کہ ہَوا راستا نہ دے مجھ کو


اِسی خیال سے شب بھر مَیں سو نہیں سکتا
کہ خوفِ خوابِ گزشتہ جگا نہ دے مجھ کو


تیرے بغیر بھی تیری طرح میں زندہ رہوں؟
یہ حوصلہ بھی دُعا کر خدا نہ دے مجھ کو


اُبھر رہی ہے میرے دِل میں پستیوں کے کششِ
وہ چاند پھر سے زمیں پر گرا نہ دے مجھ کو


میں اس لیے بھی اُسے خود مناؤں گا محسنؔ
کہ مجھ سے روٹھنے والا بُھلا نہ دے مجھ کو