نہيں کے بعد بھي کہنے کو سُننے کو،
بہت سے لفظ ہوتے ہيں
مگر ان کو تلاشے گا ہوئي جو باہنر ہوگا
جو لفظوں ميں چھپي دھڑکن سے جاناں باخبر ہوگا
نہيں کے بعد بھي اثبات کا امکان ہوتا ہے
مگر کچھ لوگ رستے ميں
ہي ہمت ہار ديتے ہيں
وہ لفظوں ميں چھپے معني، چھپے ارمان کيسے جان سکتے ہيں
کہ اکثر ہم ” نہيں“ ميں ”ہاں“ بھي رکھتے ہيں
مگر اِک ضد سي ہم کو ٹوک ديتي ہے
اَنا ديوار بن کر روک ديتي ہے
اور ہم يہ سوچ کر بھي ہار جاتے ہيں
کہ شايد سامنے والا،
ہمارے دل ميں جھانکے گا
”نہيں“ ميں ”ہاں“ کو بھانپے گا
ہمارا ہاتھ تھامے گا
گلے ہم کو لگائے گا، ہميں اپنا بنائے گا
ہماري مات کو وہ جيت کر دے گا،
يہ سرگم گيت کر دے گا
مگر ايسا نہيں ہوتا
”نہيں“ کو لے کے کچھ لمحے،
کہو ہوجاتے ہيں جاناں!
وہ جن کو ساتھ چلنا ہو
وہي کھو جاتے ہيں جاناں!
”نہيں“ کے بعد بھي کچھ لفظ ہوتے ہيں
No comments:
Post a Comment