Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Sunday, July 17, 2011

آنکھیں کالے غم کی



آنکھیں کالے غم کی
اندھیرے میں یُوں چمکیں آنکھیں کالے غم کی
جیسے وہ آیا ہو بھیس بدل کر آمر کا
آنے والے جابر کا
سب کے کانوں میں بُن ڈالے مکڑی نے جالے
سب کے ہونٹوں پر تالے
سب کے دلوں میں بھالے
اندھیرے میں یُوں چمکے دانت بھی غم کے
جیسے پچھلے دروازے سے آمر آ دھمکے
سر پر ابنِ آدم کے غم بھی آمر کے مانند اک دُم والا تارا
یا جلتا بُجھتا شرارا
جو رستے میں آیا سو مارا
غم گرجا برسا، جیسے آمر گرجے برسے
خلقت سہمی دبکی تھی اک مبہم سے ڈر سے
خلقت نکلی پھر گھر سے
بستی والے بول اُٹھے، اے مالک، اے باری
کب تک ہم پہ رہے گا غم کا سایہ یوں بھاری
کب ہو گا فرماں جاری؟
ن م راشد