Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Tuesday, October 18, 2011

اُس ایک ذات سے اپنا عجیب ناتا ہے


اُس ایک ذات سے اپنا عجیب ناتا ہے
میں جب بھٹکتا ہوں، وہ راستہ دِکھاتا ہے
سوادِ شب میں بھی روشن ہے راستہ میرا
وہ چاند بن کے مِرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
یہ سوز و ساز، یہ تابندگی، یہ ہالۂ جاں
کوئی چراغ کی صُورت مجھے جلاتا ہے
میں کھو بھی جاؤں اگر زندگی کے میلے میں
وہ مہربان مجھے پھر سے ڈھونڈ لاتا ہے
فقیہِہ شہر کو معلوم ہی نہیں عامر
وہ راستہ جو دِلوں سے گُزر کے جاتا ہے
مقبول عامر