Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Tuesday, October 18, 2011

بِک گئی دیوار تو پھر در کا سودا کر دیا


بِک گئی دیوار تو پھر در کا سودا کر دیا
رفتہ رفتہ اُس نے سارے گھر کا سودا کر دیا
اپنے اپنے نام کی باہر لگا کر تختیاں
باغیوں نے شہر کے اندر کا سودا کر دیا
خیمۂ دشمن میں اپنی جان بخشی کے لئے
اِک سپہ سالار نے لشکر کا سودا کر دیا
آشیانے ہی کے اندر بدگماں صیّاد نے
طائرِ کمسن کے بال و پر کا سودا کر دیا
پہلے تو مفرور کو جائے اماں دی اور پھر
قافلے والوں نے اُس کے سر کا سودا کر دیا