Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Saturday, November 5, 2011

پُھول بیچنے والا بچہ


میرا ہادی میری گود میں تھا
اور وہ بچہ پُھول لئے چوک میں تھا
اُس نے مجھ سے پوچھا
پُھول لو گی؟
میں نے غصے سے گندے بچے کو دیکھا
ہاتھ میں پکڑے اُس کے گُلاب پُھول کو گُھورا
اپنے کپڑے بچائے
آگے بڑھ گئی
میرا ہادی میری گود میں تھا
اور نیلی آنکھوں والا بچہ چوک میں تھا
اچانک میں نے پلٹ کر دیکھا
ہادی چوک میں تھا
اور وہ بچہ اپنے پُھول سمیت
میری گود میں تھا
میں نے تڑپ کر چوک کی طرف بھاگنا چاہا
اپنے ہادی کو چوک کی قسمت سے بچانا چاہا
اس پُھول والے بچے کو گود سے جھٹکنا چاہا
مگر میں پتھر کی ہو گئی
اس بچے نے چپکے سے میرے کان میں کہا
ہادی کو چوک کے رحم وکرم پر چھوڑو
کچھ پل میرا چوک اُسے دے دو
اور اُس کی گود میری کر دو

روبینہ فیصل