نیند آنکھوں میں مسلسل نہیں ھونے دیتا
وہ میرا خواب مکمل نہیں ھونے دیتا
آنکھ کے شیش محل میں وہ کسی بھی لمحے
اپنی تصویر کو اوجھل نہیں ھونے دیتا
...
رابطہ بھی نہیں رکھتا ھے سرِ وصل کوئی
اور تعلق بھی معطل نہیں ھونے دیتا
دل یہ کہتا ھے اسے لوٹ کے آنا ھے یہیں
یہ دلاسہ مجھے پاگل نہیں ھونے دیتا