Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Thursday, December 22, 2011

بہت امید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی

بہت امید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی
بشر کو مار دیتا ہے بہت حساس ہونا بھی

سنو اک کان سے، اور دوسرے سے پھینک دو باہر
بہت تکلیف دہ ہے صاحبِ احساس ہونا بھی

یونہی تو ابرِرحمت کی طلب کرتا نہیں کوئی
ضروری ہے مقدر میں ذرا سی پیاس ہونا بھی

بہت سے قلب رک جاتے ہیں خوشیوں کی خبر پا کر
ہمیں تو خوب جچتا ہے غموں کا راس ہونا بھی

جلے گی خود بخود سعدی دلوں میں پیار کی شمع
غنیمت ہے ابھی میرا اسے احساس ہونا بھی