Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Saturday, December 10, 2011

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لطفِ زندگی کم ہے


مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لطفِ زندگی کم ہے
غمِ دل حد سے بڑھ کر ہے،میسر اب خوشی کم ہے

مسلسل دل کی بے چینی کو کیا کہتے ہیں دل والو؟
تمھیں معلوم ہو شاید مجھے تو آگہی کم ہے

اب اِس کے بعد جسم و جاں کو جلانے سے بھی کیا حاصل
چراغوں میں لہو جلتا ہے پھر بھی روشنی کم ہے

جسے بھی دوست سمجھا دشمنِ ایمان و جان ٹھہرا
نہیں ہے دوستی جس سے اسی سے دشمنی کم ہے