Dast-e-Taqdeer Se Har Shakhs Nay Hissa Paya,Mere Hissay Main Teray Saath Ki Hasrat Aai...!!

Saturday, December 10, 2011

تجھ سے مِل کر میں خوابوں کی دَلدل میں ہوں


تجھ سے مِل کر میں خوابوں کی دَلدل میں ہوں
یہ بدن خواب ہے
اِس کی ساری اداؤں کا فن خواب ہے
تیرا دھن خواب ہے
تیری ہستی گماں، میری پستی گماں، ساری بستی گماں
ہر گماں خواب ہے
خواب ہے ہر یقیں، خواب ہے ہر زمیں
آسماں خواب ہے


جلوہء نور بھی، شعلۂ طور بھی، گرمئ حُور بھی
ہستئِ دہر بھی، رونقِ شہر بھی، بیکراں بحر بھی
ان میں بھٹکا ہوا آدمی خواب ہے

ہر صدا بےصدا، ہر نظر بےبصر، ہر بشر در بدر
حرف و معنی جُدا
ان کو پڑھتا ہوا آدمی خواب ہے

روپ تعبیر کا، زخمِ تفسیر کا، نام تقدیر کا
رشتۂ درد بھی، جذبۂ سرد بھی، چہرہء زرد بھی
تیری ہمراہیاں، میری گُمراہیاں
روح کا رابطہ، سانس کا ضابطہ
ان سے ڈرتا ہوا آدمی خواب ہے

تجھ سے مل کر میں خوابوں کی دلدل میں ہوں